Light
Dark

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں۔ فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 71 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 32 ہزار 510 روپے ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں سونا 4 ڈالر سستا ہوکر 2613 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 3050 روپے پر برقرار ہے، جو مارکیٹ میں مستحکم ہے۔