بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ترپتی دیمری نے کہا ہے کہ ان کی فلم اینیمل کے حوالے سے انہیں غیر مہذبانہ اور جارحانہ تبصرے موصول ہوئے جس پر وہ رو پڑی تھیں۔
دہلی سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ ایسا منفی رویہ کیوں اختیار کیا جا رہا ہے؟ فلم اینیمل سے قبل کبھی اس قسم کی تنقید نہیں ہوئی لیکن اس فلم کے بعد ایسا بہت زیادہ ہوا، تاہم اس کے باوجود میں خوش ہوں کہ مجھے اتنے اہم لوگوں کے ساتھ کام کا موقع ملا۔
ترپتی دیمری نے کہا کہ وہ فلم پر منفی تنقید اور غیر مہذبانہ رویے پر کئی روز تک روتی رہیں، یہ ان کے کیریئر میں پہلی بار ہوا ہے۔