ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج لاہور اور کراچی کی فضا مضرِ صحت ہے ۔
لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 163 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 155 ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بغداد پہلے نمبر پر ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 215 ریکارڈ کیا گیا ہے