Light
Dark

گاڑیوں کے درمیان خوفناک حادثہ پیش

جامشورو میں تھانہ لونی کوٹ کی حدود میں تیز رفتار مہران کار، کرولا کار، اور دو مزدہ گاڑیوں کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں ایک کار میں آگ لگ گئی، جس سے کار سوار لوگ جھلس گئے۔

ایس ایس پی جامشورو، ظفر صدیق چھانگا صاحب، فوری طور پر حادثے کی جگہ پہنچے۔ ان کی نگرانی میں متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

اس افسوس ناک واقعے میں دو خواتین اور ایک مرد کی جانیں چلی گئیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔