Light
Dark

وفاقی حکومت کا 2 وزارتوں کو ضم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا 2 وزارتوں کو ضم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے دو وزارتوں کو ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق وزارت توانائی اور وزارت آبی وسائل کو ایک کر دیا جائے گا، دونوں وزارتوں کو ضم کرنے کی سمری تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔

انرجی، واپڈا، این ٹی ڈی سی سمیت تمام ذیلی ادارے اکٹھے ہو سکیں گے، دونوں وزارتیں پہلے بھی ایک ساتھ کام کرتی رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وزارتوں کا وزیر اور سیکریٹری بھی ایک ہی ہوا کرتا تھا، ایک وزارت ہونے سے سالانہ اربوں روپے کے اخراجات کی بچت ہو سکے گی۔

وزارت آبی وسائل کے ذرائع نے بتایا کہ اضافی اسٹاف، ٹرانسپورٹ اور دیگر ملازمین کو بھی کم کیا جا سکے گا، ایک وزارت ہونے سے پانی و بجلی کے منصوبوں کی رفتار تیز ہو سکے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ متعدد دیگر وزارتوں کو بھی ضم کرنے پر غور کر رہی ہے۔