کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا سے 3 سالہ بچی کی لاش ملی ہے۔
ریسکیو حکام کےمطابق بچی کی لاش ایف بی ایریابلاک 11میں گلی سے ملی اور بچی کی شناخت آمنہ دختر عبدالباسط کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ بچی صبح اسکول جانے والے بہن بھائیوں کے پیچھےنکلی تھی، 7 بج کر 30 منٹ پربچی گھرسےکچھ فاصلے پرمردہ حالت میں ملی۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق بچی کےگلے میں دوپٹہ لپٹا ہوا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسےگلا دبا کر قتل کیا گیا، گلی میں کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں ہے مگر پولیس دیگر پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے۔