بالی وڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا اور بگ بی امیتابھ بچن کے تعلقات کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش میں رہی ہیں تاہم اداکارہ نے امیتابھ سے اپنی راہیں جدا ہونے کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ ریکھا نے انکشاف کیا کہ جیا بچن نے انہیں رات کے کھانے پر دعوت دی جس پر انہوں نے سوچا کہ یہ ملاقات ایک بحث پر ختم ہوجائے گی تاہم جیا بچن کے پرجوش استقبال کو دیکھ کر وہ حیران رہ گئی تھیں۔
ریکھا نے مزید کہا کہ جیا کو پہلے میری امیتابھ سے دوستی سے کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن جب انہیں پتا چلا کہ امیتابھ جذباتی طور پر اس رشتے میں ملوث ہیں تو اس سے جیا کو تکلیف پہنچی اور انہوں نے مجھے فون کرکے کھانے پر بلایا جہاں امیتابھ سے متعلق ہر چیز پر بات کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیا بچن نے اداکارہ ریکھا کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ‘چاہے کچھ بھی ہوجائے میں امیت کو کبھی نہیں چھوڑوں گی’۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکھا نے جیا بچن کی دھمکی کے بعد امیتابھ سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر دونوں کبھی ایک ساتھ اسکرین پر نظر نہیں آئے۔