Light
Dark

مریم نفیس نے شوہر کو اپنے خوابوں کا حقیقی مرد قرار دے دیا

 پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے شوہر امان احمد کو اپنے خوابوں کا حقیقی مرد قرار دے دیا۔

شوہر سے تعلق کے 6 برس مکمل ہونے پر مریم نفیس نے شوہر امان احمد کے ہمراہ انسٹاگرام پر رومانوی ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں انتہائی خوش دکھائی دے رہے تھے۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ان کے تعلق کو 6 سال مکمل ہوگئے، انہوں نے 6 سالوں کی تفصیل گنواتے ہوئے لکھا کہ ہمارے تعلق کو 6 سال، 72 ماہ، 313 ہفتے اور 2191 دن گزر گئے۔

مریم نفیس نے شوہر کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں رومانوی شخص قرار دیا اور لکھا کہ وہ پہلے دن سے ہی رومانوی تھے اور آج تک ویسے ہی ہیں۔

اگرچہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے اور شوہر کے تعلق اور رشتے کو 6 سال مکمل ہوگئے، تاہم دونوں نے دو سال قبل مارچ 2022 میں شادی کی تھی، ان کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہو چکے تھے۔