وزیر اعظم شہباز شریف نے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں گریڈ 20 اور 21 میں افسران کو ترقی دی جائے گی۔
مراسلے کے مطابق تمام سروس گروپس کے افسران کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے، ترقی کے لیے ٹریننگ کورس کی رپورٹ بھی مانگی گئی ہے۔
افسران سے نیب کیسز، این آر او، ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی کا پوچھا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔