Light
Dark

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں ایک بار پھر احتجاج کی کال دے دی

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں ایک بار پھر احتجاج کی کال دے دی۔

پی ٹی آئی پنجاب وسطی کے سیکرٹری جنرل حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں عوام کی حاکمیت کی خاطر احتجاج جاری رہے گا۔

11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال، اس کے بعد 12 کو گوجرانوالہ اور سرگودھا میں احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 13 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن، 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں مظاہرے ہوں گے اور اس کے بعد تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی اسلام آباد کے لیے کال دے گی۔