پیر محل میں اقراء نامی 17 سالہ لڑکی آپریشن کے بعد لڑکا بن گیا۔
پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل کے نواحی گاؤں کی رہائشی اقراء کا طبی مسائل پر چیک اپ کرایا گیا، ضروری سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے اقراء کو لڑکا ڈیکلیئر کر دیا۔
پروفیسر ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ اقراء پیدائش کے وقت ہی لڑکا تھا، گھر میں پیدائش ہونے کی وجہ سے پتا نہ چل سکا، میڈیکل کی زبان میں اس معاملے کو’’ جینڈر رسائن‘‘ کہا جاتا ہے۔
اہلخانہ کے مطابق مقامی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سے میٹرک بھی پاس کیا، اقراء کا نام تبدیل کر کے حمدان رکھ دیا گیا ہے، ہمدان کے والد حنیف نے کہا کہ پہلے میرے 2 بیٹے تھے اب 3 بیٹے ہوگئے ہیں۔
ہمدان کا کہنا ہے کہ اپنے رب کا شکر گزار ہوں اور طبی ماہرین کا احسان مند ہوں، اعلیٰ تعلیم کے بعد ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔