Light
Dark

اے این ایف کی کارروائیاں ، منشیات برآمد، 13 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں ، منشیات برآمد، 13 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے11 مختلف کارروائیوں میں37.183 کلوگرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 13 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی، حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد، کوہاٹ ، اسلام آباد، ایبٹ آباد، گلگت میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 30کلو38گرام چرس،5کلو467گرام افیون برآمد کی گئی ۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی میں ایک کلو200گرام آئس، 150 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں ، ایک اور کارروائی میں 478 گرام 60 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے ۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کےطلباء کوبھی منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتارملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔