وفاقی حکومت کی جانب سے آئینی ترمیم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے 15 اور 16 اکتوبر کے اجلاس کے بعد آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں لائی جائے گی۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس اب ایس سی او اجلاس کے فوری بعد بلائے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ سیاسی جماعتوں کی بھرپور مشاورت سے آئینی ترامیم لائی جائیں۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں باقاعدہ بحث اور اتفاقِ رائے کے بعد آئینی ترمیم پر ووٹنگ ہو گی۔