نان فائلرز کے خلاف 14 اکتوبر کے بعد قانونی کارروائی ہو گی، ایف بی آر
سال 2024 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن میں صرف چھ دن باقی ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کے خلاف قانونی کارروائی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران مزید 3 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد نے اپنے ٹیکس ریٹرنز فائل کر دیئے۔
ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 40 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ 105 ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس بھی جمع ہو چکا ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت اس سال ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والوں کی تعداد میں انیس لاکھ 74 ہزار 344 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔