ایزی پیسہ ایک مقبول آن لائن ادائیگی کی ایپ ہے جو پاکستان میں بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے، ان دعوؤں سے اس سروس کے کچھ صارفین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
دعویٰ
ایک صارف نے 30 ستمبر کو X (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا”ایزی پیسہ اکاونٹ ہولڈرز متوجہ ہوں،
اسٹیٹ بینک کی ہدایت کے مطابق، اگر آپ کا ایزی پیسہ اکاؤنٹ اور موبائل نمبر ایک ہی CNIC پر رجسٹرڈ نہیں ہیں تو آپ کا اکاؤنٹ 30 ستمبر 2024 کو بلاک کر دیا جائے گا،
حقیقت
ایزی پیسہ اکاؤنٹس جو صارف کے موبائل نمبر کے ساتھ اسی شناختی کارڈ سے منسلک نہیں ہیں، انہیں بند نہیں کیا جائے گا۔ مرکزی بینک کی جانب سے ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔
خرم ضیا خان نے اپنے بیان میں بتایا سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر ایزی پیسہ اکاؤنٹس کی بندش یا سروس میں خلل کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں،تمام ایزی پیسہ اکاؤنٹس مکمل طور پر فعال ہیں اور ہماری سروسز بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں۔ “
اس کے علاوہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نور احمد نے بھی تصدیق کی کہ برانچ لیس بینکنگ(branchless banking)