Light
Dark

دبئی: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم آج دوبارہ پریکٹس کا آغاز کرے گی۔ یہ پریکٹس سیشن آئی سی سی اکیڈمی اوول 2 گراؤنڈ پر ہوگا۔

ہیڈ کوچ محمد وسیم پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے، جبکہ اسٹنٹ اور فاسٹ باولنگ کوچ جیند خان، سپن باولنگ کوچ عبدالرحمن، اور فیلڈنگ کوچ حنیف ملک ٹیم کو پریکٹس کرائیں گے۔

پاکستانی ٹیم گروپ اے کا تیسرا اور اہم میچ 11 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔