Light
Dark

پولیس نے منشیات سے بھرا رکشہ پکڑلیا

ون فائیو مددگار اور کوٹری پولیس نے منشیات منتقلی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ پولیس نے منشیات سے بھرا ہوا رکشہ برآمد کیا ہے اور اس منشیات کے اسمگلر ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی جامشورو جناب ظفر صدیق چھانگا صاحب کے احکامات کی روشنی میں ون فائیو مددگار اور کوٹری پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ون فائیو مددگار انچارج ایاز ابڑو اور ایس ایچ او کوٹری آغا ارسلاہ پٹھان کی سربراہی میں پولیس نے مخفی اطلاع پر راسواہ موری کے قریب کارروائی کی۔ اس کارروائی میں منشیات کا اسمگلر ملزم بصر ولد محمد جعفر شورو کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے منشیات سے بھرا ہوا رکشہ برآمد ہوا، جس میں 7 بیگ میں 70 کلو گرام مین پوری میں استعمال ہونے والا سامان موجود تھا۔

ملزم کے خلاف تھانہ کوٹری پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اس کا کرمنل ریکارڈ مندرجہ ذیل ہے:

01 Crime No 450/2024 U/S 8 Mainpori Ghutka Act @ PS KOTRI