Light
Dark

انٹربورڈ میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا

کراچی؛ انٹربورڈ میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، سیکریٹری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا

کراچی: اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا چیئرمین کے بعد سیکریٹری کو بھی امتحانات کے نتائج کی تیاری کے دوران عہدے سے ہٹا کر ڈیپوٹیشن پر 19 گریڈ کے ایسو سی ایٹ پروفیسر کو تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کراچی میں ایک بار پھر ڈیپوٹیشن پر تقرریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا، گریڈ 19 کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کا ڈیپوٹیشن پر انٹربورڈ کراچی تبادلہ کردیا گیا۔ محکمہ بورڈز و جامعات کی ہدایت پر محکمہ کالج ایجوکیشن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی میں بطور سیکریٹری تعینات کردیا ہے۔

وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن کے گریڈ 19 کے ایسو سی ایٹ پروفیسر امیر حسین قادری کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر سیکریٹری تعینات کردیا ہے۔

امیر حسین قادری باقاعدہ عہدے دار کی تقرری تک ایک سال کی مدت کے لیے بطور سیکریٹری خدمات انجام دیں گے جبکہ انٹربورڈ کے سابق سیکریٹری محمد کاشف صدیقی کو اس عہدے سے ہٹا دی