Light
Dark

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی کاوشوں سے سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، واپس آنےوالوں نے گفتگو میں کہا کہ محسن نقوی اورعبدالعلیم خان کی بدولت وطن واپس آئے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی کاوشوں سے 5 خواتین اور51 مرد قیدیوں کو سری لنکا سےچارٹرڈ طیارے سےوطن واپس لایا گیا۔
وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے اخراجات برداشت کئے۔
یاد رہے محسن نقوی نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے سری لنکن ہائی کمشنر کیساتھ معاملہ اٹھایا تھا اور سری لنکن ہائی کمشنر نے قیدیوں کی واپسی کی یقین دہانی کرائی تھی۔