اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے جو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ یہ اجلاس آج دن ساڑھے 11 بجے شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، کابینہ اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
کابینہ 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، اور یہ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے واپسی پر کابینہ کا پہلا اجلاس ہوگا۔