پاکستان عمران اور گنڈاپور کے خلاف اقدام قتل، دہشتگردی اور ریاست پر حملے کا مقدمہ درج
مقدمے میں اعظم سواتی، عمر ایوب، بیرسٹر سیف، صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل اور حفیظ الرحمان ٹیپو سمیت 500 نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سمیت دیگر کے خلاف اقدام قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سرکار کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ نون میں درج کیا گیا ہے جس میں عمران خان، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی، عمر ایوب، بیرسٹر سیف، صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل اور حفیظ الرحمان ٹیپو سمیت 500 نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔
مقدمے میں اقدام قتل،انسداد دہشتگردی ایکٹ، جلاؤ گھیراؤ، ریاست پرحملہ اور پولیس اہلکاروں پر تشددسمیت سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔