Light
Dark

موٹر سائیکل سوار دو بھائی جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی روڈ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو بھائی جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 10سے 15سال کے درمیان تھیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حادثے سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔