Light
Dark

کویت اور ایتھوپیا کے درمیان گھریلو خادماؤں کے معاہدے کی منظوری

کویت کی کابینہ کی جانب سے کویت اور ایتھوپیا کے درمیان گھریلو خادماؤں کے معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منظوری کے بعد عنقریب ایتھوپین خادماؤں کے لیے ویزوں کو کھول دیا جائے گا۔
ریکروٹمنٹ ادارے کے سربراہ منیر العصیمی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’کویت میں گھریلو خادماؤں کی طلب ایتھوپیا سے پوری کی جارہی ہے‘۔
کویت کے ’تمام ریکروٹمنٹ ادارے ایتھوپیا سے گھریلو خادماؤں کے لیے تیار ہیں اور وہاں کے مقامی اداروں کے ساتھ معاہدے کرلئے گئے ہیں‘۔
ریکروٹمنٹ ادارے کے سربراہ منیر العصیمی نے بتایا کہ ’ایتھوپیا سے گھریلو خادمہ کے لیے ویزہ جاری کروانے کی فیس 575 دینار ہے‘۔
’گھریلو خادمہ کو ویزا جاری کرنے سے پہلے اس کی خاص تربیت کی جائے گی اور کویتی معاشرے کے لیے اسے تیار کیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ ایتھوپین ملازمہ کو ماہانہ ایک سو دینار تنخواہ کے طور پر ادا کئے جائیں گے جبکہ سابقہ تجربہ رکھنے والی خادمہ کے لیے 110 دینار مقرر کئے گئے ہیں‘۔