ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن کے پی اختیار ولی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری قیادت وزیراعلیٰ کی گمشدگی کا پروپیگنڈا کرتی رہی ہے جب کہ وہ بچکانہ حرکتیں کر رہی ہیں۔
اختیار ولی نے کہا کہ علی امین کی گمشدگی ڈراما تھی یا بازیابی ڈراما ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ علی امین گنڈاپور وزارت اعلیٰ کے منصب سے فوری مستعفی ہوں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا پاک فوج اور ریاست کے خلاف منفی پروپیگنڈا ملک دشمنی ہے اور یہ جھوٹے پروپیگنڈے اور افواہیں پھیلانے میں کمیونسٹ پارٹی سے بھی آگے نکل گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےمعافی نہ مانگی تو جھوٹی نیوز کانفرنسز کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کریں گے۔