Light
Dark

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے تحت پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے تحت پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے مدنظر، کراچی پولیس نے انسداد جرائم کے سلسلے میں گزشتہ ہفتے کے دوران متعدد کامیاب کارروائیاں کیں۔ شہر میں ڈاکوؤں کے خلاف ضلعی پولیس نے 25 مقابلے کیے، جن میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوئے جبکہ 32 زخمی ڈاکوؤں سمیت 43 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان سے 35 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 17 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 917 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 42 کلو 973 گرام چرس، 1 کلو 92 گرام آئس/کرسٹال اور ہیروئین بھی برآمد کی گئی۔

علاوہ ازیں، گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال ہونے والے 146 سے زائد مختلف اقسام کے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کیے گئے۔

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 53 موٹرسائیکلیں اور 2 گاڑیاں بھی برآمد کیں۔

یہ تمام اقدامات جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور کراچی پولیس کا عزم ہے کہ یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔