Light
Dark

ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کراچی اور میرپورخاص میں کارروائیاں

ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کراچی اور میرپورخاص میں کارروائیاں، دو منشیات فروش گرفتار 3030 گرام چرس برآمد

کراچی میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے موسمیات چورنگی گلستان جوہر کے قریب کارروائی

ملزم احمد علی کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے 2000 گرام چرس برآمد کر لی گئی

ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول میرپورخاص کی ڈگری میں کارروائی میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا

سرکل انچارج میر رضوان تالپور کی سربراہی میں ٹیم نے ڈگری کے قریب کاچھیلو چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کی

منشیات فروش ملزم علی گل ولد جانی میرجت کو گرفتار کر لیا گیا، 1030 گرام چرس برآمد کر لی گئی

ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری