Light
Dark

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو گزشتہ روز ایکسپریس چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اعظم سواتی کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنان کے خلاف 2 مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مقدمات میں دہشتگردی، اقدام قتل،اغوا، ڈکیتی،کارسرکارمیں مداخلت اور پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ھیں