پاکستانراولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے تمام راستے چوتھے روز بھی بلاک، موبائل اور میٹرو بس سروس بھی بند
راولپنڈی اسلام آباد کے بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، مری روڈ تین دن سے ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے تمام راستے تیسرے روز بھی بند ہیں۔
راولپنڈی: مری روڈ کی طرف آنی والی گلیوں اورراستوں پر کنٹینرز موجود ہیں، راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لیاقت باغ راولپنڈی سے فیض آباد تک جگہ جگہ رکاوٹیں موجود ہیں، پنجاب پولیس کی نفری جگہ جگہ تعینات اور سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔