ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔
پہلے میچ میں ایشین چیمپیئن سری لنکا کو شکست دینےوالی گرین شرٹس جیت کا تسلسل قائم رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ پہلے میچ کی طرح بھارت کے خلاف بھی عمدہ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
میچ سے قبل دنیاکی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔