Light
Dark

کروڑوں مالیت کا ضبط شدہ سامان کے آئی سی ٹی اور کیو آئی سی ٹی سے چوری ہوگیا

کروڑوں مالیت کا ضبط شدہ سامان کے آئی سی ٹی اور کیو آئی سی ٹی سے چوری ہوگیا

کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کے آئی سی ٹی) اور قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کیو آئی سی ٹی) سے مبینہ طور پر پورٹ حکام اور کسٹم حکام کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیت کے مشین پارٹس، الیکٹرانک آئٹمز اور ایلومینیم شیٹس سمیت بھاری مقدار میں ضبط شدہ سامان چوری کیا گیا ہے۔

پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (پی سی اے) ساؤتھ نے اس فراڈ کو پکڑا ہے جہاں ملک کی سب سے اہم تجارتی بندرگاہوں کے آئی سی ٹی اور کیو آئی سی ٹی کے بندرگاہ اور کسٹم حکام کی ملی بھگت سے قیمتی مشین پارٹس، جدید الیکٹرانکس، صنعتی ایلومینیم شیٹس اور دیگر اشیا غائب ہو گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی چوہدری ذوالفقار علی اور ڈائریکٹر شیراز احمد کی سربراہی میں پی سی اے ساؤتھ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ محکمہ نے تین ایف آئی آر درج کی ہیں اور ملزمین اور ان کے ساتھیوں کو پکڑنے کے لئے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ذرائع نے بتایا کہ تین غیر قانونی درآمد کنندگان کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جنہوں نے پورٹ حکام اور کسٹم حکام کی ملی بھگت سے 83 ملین روپے مالیت کا ضبط شدہ سامان چوری