Light
Dark

فرانس سے انگلینڈ جانے کی کوشش میں کئی تارکین وطن ڈوب گئے

فرانس سے انگلینڈ جانے کی کوشش میں کئی تارکین وطن ڈوب گئے، کئی ہلاک

فرانس سے غیر قانونی طور پر انگلینڈ جانے کے لیے بحری راستہ عبورکرنےکی کوشش میں بچے سمیت کئی تارکین ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی نے فرینچ کوسٹ گارڈ کے حوالے سے بتایا کہ بحری راستے کے ذریعے غیر قانونی طور پر انگلینڈ جانے والوں میں 10 خواتین سمیت متعدد نوجوان لڑکیاں بھی کشتی پر سوار تھیں، 65 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔