محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جسکے مطابق آج سے کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا سکتا ہے، اس سلسلے میں کل سے بلوچستان کی شمال مغربی ریگستانی ہوائیں اثر انداز ہونا شروع ہوں گی۔ پیر کو زیادہ زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جا سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے پر گرمی کی شدت بھی زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔ کراچی میں آج موسم جزوی ابر آلود اور درجہ حرارت 35 ڈگری تک جا سکتا ہے، نومبر سے موسم خنک ہونا شروع ہوگا۔