کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب دھماکے میں 3 غیر ملکی جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خاتون، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکہ ہوا۔ جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف پھیل گیا۔ دھماکے کی وجہ سے قریب موجود گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
دھماکے میں رینجرز اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس، رینجرز اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ ایئرپورٹ جانے والے راستوں کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھایا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی ملیر سے رابطہ کر کے تفصیلات میں تمام پہلوؤں اور زاویوں کا احاطہ کرنے کی ہدایت کی۔