صوبہ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک کو شریف خاندان سے نجات دلانا ضروری ہو چکا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ صوابئی سے نکل کر اٹک کی جانب بڑھ رہا ہے۔ صوابی سے آگے موٹر وے پر سڑک پر کیل بچھائے گئے ہیں جب کہ برہان انٹر چینج کے قریب موٹر وے کھود دی گئی ہے۔
بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پُر امن احتجاج میں لیگی مسلح کارکنوں کے شامل ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ آخر پُر امن لوگوں سے ن لیگ خوفزدہ کیوں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پُر امن احتجاج کو زبردستی پُر تشدد بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی اور پنجاب حکومت کا خوف سمجھ سے باہر ہے۔ ن لیگ اداروں کو سیاست کے لیے استعمال نہ کرے بلکہ مقابلے کے لیے خود میدان میں آئے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا قافلہ برہان انٹرچینج پر پہنچ گیا ہے۔ وہاں اس قافلے کو روکنے کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
علی امین گنڈاپور کے قافلے کو روکنے کے لیے موٹر وے پر خندقیں کھود دی گئیں