Light
Dark

مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فون برآمد

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم نے دو مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فون برآمد کرلیے۔
دبئی سے آنے والی پرواز پی کے 204 سے مسافر محمد ارشد واہیلہ کے سامان سے 37 موبائل فونز برآمد کیے گئے۔
پی آئی اے کی فضائی میزبان نادیہ بتول کے سامان سے بھی 30 موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ مسافر اور پی آئی اے کی فضائی میزبان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی فضائی میزبان سے برآمد فونز کی قیمت ایک کروڑ 12 لاکھ روپے بنتی ہے جبکہ دبئی سے آنے والی فیملی کے سامان سے برآمد فونز کی مالیت 55 لاکھ ہے۔
 واضح رہے کہ جولائی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے چھ کروڑ مالیت کے قیمتی موبائل فونز برآمد کیے تھے اور دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
کسٹمزحکام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قیمتی موبائل کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔
حکام کا کہنا تھا کہ کسٹمز حکام نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 6 کروڑ مالیت کےموبائل برآمد کیے ہیں۔