4 اور 5 اکتوبر 2024 کی رات کو سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
تاہم، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت (عمر: 43 سال، ضلع فیصل آباد کے رہائشی) جو اپنی فوج کو فرنٹ سے لیڈ کر رہے تھے، بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔ ان کے ساتھ پانچ مزید بہادر جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
شہید ہونے والے ان بہادر سپاہیوں میں شامل ہیں:
لانس نائیک محمد اللہ (عمر: 31 سال، ضلع خیبر کے رہائشی)
- لانس نائیک اختر زمان (عمر: 30 سال، ضلع لکی مروت کے رہائشی)
- لانس نائیک شاہد اللہ (عمر: 29 سال، ضلع ٹانک کے رہائشی)
- لانس نائیک یوسف علی (عمر: 31 سال، ضلع اورکزئی کے رہائشی)
- سپاہی جمیل احمد (عمر: 26 سال، ضلع سوات کے رہائشی)
علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی لازوال قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
مزید تفصیلات:
43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہیدکا تعلق فیصل آباد سے ہے
لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑے
30 سالہ لانس نائیک محمد اللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے
لانس نائیک محمد اللہ شہید نے پاک فوج میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا
لانس نائیک محمد اللہ شہید نے اہلیہ غمگسار چھوڑی
30 سالہ لانس نائیک اختر زمان شہید کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے
لانس نائیک اختر زمان شہید نے 10 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سر انجام دیا
لانس نائیک اختر زمان شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی
29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے
لانس نائیک شاہد اللہ شہید نے 7 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں
لانس نائیک شاہد اللہ شہید نے سوگواران میں اہلیہ چھوڑی
31 سالہ لانس نائیک یوسف علی شہید کا تعلق لوئر اورکزئی سے ہے
لانس نائیک یوسف علی شہید نے 11 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا
لانس نائیک یوسف علی شہید نے غمگساروں میں اہلیہ چھوڑی
26 سالہ سپاہی جمیل احمد شہید کا تعلق ضلع سوات سے ہے
سپاہی جمیل احمد شہید نے پانچ سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں