روس کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف، کرنل جنرل سرگئی یورووچ استراکوف، جو کہ پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دوطرفہ دفاعی تعاون کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ علاقائی امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔
مہمان شخصیت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی دی گئی قربانیوں کا اعتراف کیا۔