حکومت نے فلسطین سے متعلق 7 اکتوبر کو آل پارٹیزکانفرنس بلانےکا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سےبلاول بھٹو اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں غزہ اور فلسطینیوں کے ساتھ قومی سطح پر اظہاریکجہتی کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔
فلسطینیوں کےحق میں آواز اٹھانے کیلئے آل پارٹیزکانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملاقات میں یومِ یکجہتی فلسطین اور آل پارٹیز کانفرنس کیلئے کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی میں اسحاق ڈار، شیری رحمان، سعدرفیق اور نیئربخاری شامل ہوں گے۔
پیپلزپارٹی کا جماعت اسلامی کے غزہ پروگراموں میں شرکت کا اعلان
7اکتوبر کو پاکستان بھر میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف اجتماعات و سیمینار منعقد کئےجائیں گے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں صدرآصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف شرکت کریں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس کی میزبانی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر قابض افواج کے قتل عام کادائرہ لبنان تک پھیل چکا ہے غزہ میں قتل عام سےشروع جنگ کا پورےخطےکو لپیٹ میں لینےکا خطرہ ہے پوری قوم کو سامراجی صیہونی ایجنڈے کیخلاف ایک آواز ہونا چاہیے۔