Light
Dark

صوبہ پنجاب کے تمام اسکول اور کالجوں کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے کی ہدایت جاری

لاہور کی عدالت نے صوبہ پنجاب کے تمام اسکول اور کالجوں کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے کی ہدایت جاری کردی۔
اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں طلبہ کو پک اینڈ ڈراپ نہ دینے والے اسکول و کالجز کیخلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامہ کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن عدالتی احکامات نہ ماننے والے اسکول و کالجز کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔
اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی اور دھند کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالتی حکم کے مطابق پنجاب کے اسکول اور کالجز بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دیا جائے اور ٹولینٹن مارکیٹ کو نقشے کے مطابق بحال کیا جائے۔
علاوہ ازیں معزز عدالت نے لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ کو نقشے کے مطابق بحال کرنے کا بھی حکم دیا ہے، جس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں نکاسی آب کو متاثر کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

عدالت نے تحریری حکم میں مزید کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن رنگ روڑ لاہور کے گردو نواح میں درخت لگانے کے حوالے سے بھی اقدامات کرے۔