ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ای پاسپورٹ متعارف کروایا جسے پاکستانی سفری دستاویزات کی سب سے بڑی اپ گریڈیشن سمجھا جاتا ہے۔
پاکستانی شہری ای پاسپورٹ کے اجرا کیلیے ملک بھر کے تمام فیلڈ دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں کیونکہ یہ سہولت 16 اگست 2023 سے دستیاب ہے۔
مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے مقابلے میں ای پاسپورٹ کو انتہائی محفوظ سفری دستاویز قرار دیا جاتا ہے جو ایک الیکٹرانک چپ سے لیس ہے۔
اس میں شہری کی شناخت، ذاتی ڈیٹا و بائیو میٹرکس، ڈیجیٹل سائن (دستظ) اور ایک منفرد شناختی نمبر جیسی تفصیلات شامل ہیں۔
اس پر کنٹیکٹ لیس (NFC) چپ ہوتی ہے۔ پاکستان میں نئے شروع کیے گئے ای پاسپورٹ اقوام متحدہ کے آئی سی اے او کے معیارات پر پورا اترتے ہیں جو اسے محفوظ بناتے ہیں۔
ای پاسپورٹ کے فوائد
دنیا کے 150 سے زیادہ ممالک پہلے سے ہی ای پاسپورٹ استعمال کیا جا رہا ہے۔ کئی ممالک مؤثر اور بہتر سرحدی حفاظت کی بڑھتی ضرورت کے پیشِ نظر ای پاسپورٹ پر منتقل ہو چکے ہیں۔
پاکستانی ای پاسپورٹ رکھنے والے دنیا بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر ای گیٹ کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
اس سے نہ صرف جاری مینوئل سسٹم میں تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ پاکستانی درخواست دہندگان کو آن لائن درخواستوں پر آسانی سے کارروائی کرنے میں بھی سہولت ہوگی۔
اس متعلق تمام معلومات ڈی جی آئی اینڈ پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
چونکہ ای پاسپورٹ میں مختلف قسم کے سکیورٹی چیک موجود ہیں لہٰذا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فوائد فراہم کرنے سے ملک کو ہی فائدہ ہوگا.