Light
Dark

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ: زخمی ڈاکو ساتھی سمیت گرفتار

 شہر قائد میں پولیس مقابلہ کے دوران زخمی ڈاکو کو ساتھی سمیت حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈکیت کی عبداللہ جبکہ ساتھی کی شناخت سہیل عباسی کے نام سے ہوئی ہے، ڈاکوؤں کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول، لوڈ میگزین، 4 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے ڈکیت کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈاکوؤں کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی گئی۔