بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینارآئیڈیاز کے 12 ویں ایڈیشن کا انعقاد 22 نومبر کو ہو گا
پاکستان کی ڈیفنس انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے لیے آئیڈیاز کےبارہویں ایڈیشن کا انعقادانیس سے بائیس نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں کیا جائے گا، یہ نمائش ہر دو سال بعد وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کے تحت منعقد کی جاتی ہے۔
اس بین الاقوامی دفاعی نمائش میں پاکستان میں تیار کردہ دفاعی سازوسامان پیش کئے جائیں گے۔ دنیا بھر سے اہم دفاعی کمپنیاں بھی اپنے سازوسامان کی نمائش کریں گی۔آئیڈیاز بین الاقوامی شراکت داروں کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جہاں وہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لے سکتے ہیں۔