Light
Dark

شہر میں تیز ہواؤں کا آغاز، موسم معتدل رہنے کی توقع

شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑی ہیں، جن کی رفتار 39.5 کلومیٹر فی گھنٹہ (22 ناٹیکل مائل) ریکارڈ کی گئی ہے۔ تندوتیز ہواوں کی موجودگی کے باعث موسم معتدل رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر میں چند روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی اور مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، جس سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہونے کی توقع ہے۔

تاہم، صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ عوام کو موسم کی اس تبدیلی سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں۔