ایمریٹس ایئرلائن نے عراق، ایران اور اردن کی تمام پروازیں روک دیں۔
یواے ای کی قومی ایئرلائن ایمریٹس ایئر لائن کا کہنا ہے کہ اس نے “علاقائی بدامنی” کی وجہ سے عراق، ایران اور اردن کے لیے تین دن کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
ایئر لائن نے کہا کہ ایمریٹس علاقائی بدامنی کی وجہ سے 4 اور 5 اکتوبر کو عراق [بصرہ اور بغداد]، ایران [تہران] اور اردن [عمان] کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر رہا ہے۔
مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ایئرلائن نے اس سے قبل دبئی اور بیروت کے درمیان 8 اکتوبر تک منسوخی کا اعلان کیا تھا کیونکہ کئی دیگر کیریئرز نے خطے کے لیے خدمات کو روک دیا تھا۔
واضح رہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی، غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کے پیش نظر دنیا بھر کی ایئرلائنز نے خطے میں پروازیں معطل یا محدود کر دی ہیں۔