بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تاہم اداکارہ محفوظ رہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اپنی نئی فلم’ تمہاری سلو ‘ کی شوٹنگ کے بعد باندرہ میں ایک میٹنگ کیلئے جارہی تھیں جس دوران ایک گاڑی ان کی گاڑی سے آٹکرائی۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ کار حادثہ باندرہ کے قریب پیش آیا جس دوران ایک گاڑی نے ودیا بالن کی کار کو ہٹ کیا، خوش قسمتی سے اداکارہ حادثے میں محفوظ رہیں لیکن کار کو نقصان پہنچا۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ ایک روڈ ایکسیڈنٹ ہے جس میں اداکارہ محفوظ رہیں۔