Light
Dark

بندروں کو سٹیڈیم میں داخلے سے روکنے کیلئے لنگور سکیورٹی پر تعینات

بھارت اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کانپور میں جاری سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے لنگوروں کو سکیورٹی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے کان پور میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران بندروں کو سٹیڈیم میں گھسنے سے روکنے کے لیے لنگوروں کی خدمات حاصل کی ہیں۔

بندر کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں پہنچنے والے شائقین سے کھانے پینے اور موبائل فون جیسی دیگر اشیاء چھین لیتے ہیں جس کی وجہ سے شائقین کو پریشانی ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ بندر براڈکاسٹر ٹیم میں شامل کیمرہ مین سے بھی کھانے پینے کی اشیاء چھین جاتے ہیں، بندر لنگوروں سے ڈرتے ہیں اس لیے حکام نے تربیت یافتہ لنگوروں کو اسٹیڈیم کے باہر سکیورٹی کے لیے تعینات کیا ہے تاکہ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آئے شائقین کو بندروں کی جانب سے کوئی پریشانی نہ ہو۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سٹیڈیم میں سکیورٹی اہلکار بھی موجود ہوں گے، صرف بندروں کو سٹیڈیم میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے لنگروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کو شروع ہونے والے کان پور ٹیسٹ کا پہلا دن ختم ہوگیا ہے، بنگلادیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے ہیں، میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔