Light
Dark

باس کیلئے ناشتہ لانے سے انکار پر خاتون نوکری سے فارغ

چین میں ایک تعلیمی فرم میں باس کیلئے ناشتہ لانے سے انکار پر ملازمہ کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لونامی خاتون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا کہ اس کے باس لیو نے اسے کہا کہ وہ اس کیلئے ہر صبح گرم کافی اور ایک انڈہ لائے جبکہ کبھی کبھی پانی بھی لے کر آئے جس پر لو نے انکار کردیا۔

باس کے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر خاتون کو عارضی طور پر نوکری سے نکال دیا گیا۔

لو کا کہنا تھا کہ یہ کام میری ذمہ داریوں کا حصہ نہیں ہیں، مجھے پرسنل اسسٹنٹ کے طور پر نہیں رکھا گیا تھا پھر بھی باس نے مجھ سے ہر صبح ناشتے کی ضروریات کو پورا کرنے کی توقع رکھی۔