ہالی ووڈ سٹار بریڈ پٹ کا روپ دھار کر نوسر بازوں نے دو خواتین سے 3 لاکھ 25 ہزار یورو لوٹ لیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی پولیس نے آن لائن فراڈ میں ملوث 5 افراد کے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے بریڈ پٹ کا روپ دھار کر خواتین کو لوٹا ہے۔
پولیس کے مطابق اس گروہ نے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کے مداحوں کے لیے ایک جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنایا اور خواتین سے تعلقات بنائے اور بعد میں انہوں نے ان خواتین کو مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دیا۔
اس فراڈ کے نتیجے میں سپین کی ایک خاتون 1 لاکھ 75 ہزار یورو جبکہ شمالی باسکی کی ایک اور خاتون ڈیڑھ لاکھ یورو سے محروم ہوگئیں۔