Light
Dark

غیر رجسٹرڈ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے عائد

اسلام آباد: غیر رجسٹرڈ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے عائد

ایکسائز ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے غیر رجسٹرڈ، غیر نمونہ نمبر پلیٹس یا کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے بھاری جرمانے بھی عائد کر دیے۔

ایکسائز ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں، کالے شیشوں، فلیش یا پولیس لائٹس لگی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں بھاری جرمانے کیے جائیں گے جبکہ گاڑی کسی بھی علاقے کی کیوں نہ ہو، اسے بخشا نہیں جا رہا۔

ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ہزار سی سی گاڑی کو 5 ہزار، ہزار سے دو ہزار سی سی گاڑی کو 10 ہزار روپے اور 2 ہزار سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کو 20 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا رہا ہے۔