Light
Dark

چار منزلہ عمارت کا گراؤنڈ فلور زمین میں دھنس گیا، مزدور پھنس گئے

کراچی؛ 4 منزلہ عمارت کا گراؤنڈ فلور زمین میں دھنس گیا، مزدور پھنس گئے

کراچی: احسن آباد کے علاقے میں 4 منزلہ عمارت اچانک ٹیڑھی ہو گئی، گراؤنڈ فلور مکمل طور پر زمین میں دھنس گیا اور مزدور پھنس گئے۔

حادثہ احسن آباد کی مشرقی سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں اچانک چار منزلہ عمارت ٹیڑھی ہونے سے اس کا گراؤنڈ فلور زمین میں مکمل دھنس گیا اور عمارت میں مزدور پھنس گئے۔ بعد ازاں 3 مزدوروں کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا۔ عمارت ٹیڑھی ہونے سے بلائی منزل کا ملبہ سامنے والے مکان اور گلی میں کھڑی گاڑی پر گر گیا، جس کے باعث مکان اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔

سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کےعلاقے حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکین جمع ہو گئے اور فوری طور پرپولیس و ریسکیو اداروں کو طلب کیا گیا، جنہوں نے موقع پر پہنچ کرعمارت میں پھنسے مزدروں کو نکالا۔ تین زخمی مزدوروں 25 سالہ عمار ولد اعجاز، 28 سالہ ذیشان ولد عمران اور شاہد ولد اکرام کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔